ہندوستانی شہریوں کو یواے ای کا غیرضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ

Airport-1-780x470

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانہ نے آج اس ملک کو آنے والے ہندوستانی مسافروں یا دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ہوکر گزرنے والے ہندوستانی مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ جاریہ ہفتہ شہر میں غیرمعمولی بارش کے ختم ہونے کے بعد صورتحال کے معمول پر آنے تک غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا شیڈول تبدیل کریں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات جاریہ ہفتہ ریکارڈ توڑ بارش سے ابھرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے دبئی و اطراف اکناف کے علاقوں میں بڑے پیمانہ پر سیلاب آگیا۔ سفارت خانہ نے اپنے مشورہ میں کہا کہ یو اے ای کے حکام معمول کی پروازوں کو یقینی بنانے دن رات کام کررہے ہیں تاہم ایرپورٹ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ مسافر متعلقہ ایرلائنس سے قطعی توثیق کے بعد ہی ایرپورٹ تک سفر کرسکتے ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے جو دنیا کا مصروف ترین ایرپورٹ ہے یہ امید ظاہر کی ہے کہ 24 گھنٹہ کے اندر نارمل شیڈول بحال ہوجائے گا۔