اسداویسی کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ، سدرشن چانل کے نیوز ایڈیٹر واینکر سریش کے خلاف کیس درج

SUDRASHAN-NEWS-ANCOR-CASE

حیدرآباد سٹی سائبرکرائم نے سدرشن چیانل کے نیوز ایڈیٹرواینکر سریش چواہنکے کے خلاف کیس درج کرلیاہے ان پر صدر مجلس وایم پی بیرسٹر اسدالدین اویسی کے پوسٹ کیساتھ چھیڑچھاڑ کرکے اسے پیش کرنے کا الزام ہے۔ حسینی علم کے رہنے والے سوشل میڈیا ایڈمنسٹریٹر محمد عرفان خان کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس نے ایم سریش چواہنکے کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات 469,505(2) کے تحت کیس درج کرلیا ہے جس کا نمبر 929/2024 ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اینکر وینوزایڈیٹر سدرشن چینل سریش‘ ایک مخصوص فرقہ کے خلاف زہر افشانی کیلئے مشہورہیں۔ سٹی سائبرکرائم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔