سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی

Madhavi-Lata-780x470

حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا نے پولیس رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حیدرآباد کی پولیس الیکشن کمیشن کے ماتحت کام کر رہی ہے یا کانگریس حکومت کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے؟۔ انہوں نے انکے حریف امیدوار کے خلاف چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سے شکایت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا رام نومی جلوس کے دوران انکی وائرل تصویر کا پولیس نے تحقیقات کے بغیر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا انہیں شک ہے کہ پولیس الیکشن کمیشن کے تحت نہیں بلکہ کانگریس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پولیس کے رویہ پر شکوک و شبہات پاے جاتے ہیں۔ انہوں نے سی ای او وکاس راج سے اس بات پر توجہ دینے کی اپیل کی۔