ممبئی میں کروڑوں کا‌ سونا‌ چاندی ضبط

IMG_20240424_230857-780x470

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے حکام نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریاکٹ کا پردہ کیا ہے۔ ڈی آر آئی نے خصوصی مہم چلاتے ہوئے 10.48 کروڑ روپئے مالیتی سونا، چاندی، نقد رقم کے ساتھ دو آفریقی شہریوں سمیت چار افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی آرآئی کے حکام کےمطابق جنوبی ممبئی کے ایک سونا پگھلانے والے ورکشاپ میں تلاشی کی مہم انجام دیتے ہوئے دو افریقی شہریوں سمیت چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ افریقہ سے سونے کی ممبئی اسمگلنگ کی گئی اور زاویری بازار میں اسے پگھلا کر مارکٹ میں فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔ ڈی آر آئی افسران نے بتایا کہ میلٹنگ پلانٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ا بیرونِ ملک سے آیا 9.31 کلو سونا اور 16.66 کلو چاندی برآمد ہوئی۔