ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔
