آندھرا کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

YS-SHARMILA-REDDY

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریمارک کیا کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور اب ریاست کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں۔ انہوں نے پوچھا کہ ہر سال سنکرانتی کے موقع پر جو جاب کیلنڈر دیا جاتا ہے اس کا کیا ہوا؟شرمیلا نے وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے؟ سرکاری محکموں میں خالی ملازمتیں کیوں پُر نہیں ہو سکیں؟ وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کو رضاکارانہ عہدے دیئے گئے۔ منشور میں، وائی ایس آرکانگریس نے جل یگنم کے ذریعہ پراجکٹس کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھاجو پورا نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ وائی ایس آرکانگریس نے ریاست میں مکمل شراب بندی کا وعدہ کیا تھا۔اس وعدہ کا بھی احترام نہیں کیاگیا۔