حیدرآباد ایرپورٹ کے پاس تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

20240428_181457-780x470

شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کل صبح کی اولین ساعتوں میں تیندوے نے گولہ پلی کے پاس ایرپورٹ کی دیوار سے چھلانگ لگائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیندوے کے ساتھ اس کے دو بچے بھی تھے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جس وقت تیندوے نے ایرپورٹ کی باونڈری وال سے چھلانگ لگائی وہ فینسنگ وائر سے ٹکرا گیا جس کی وجہہ سے ایرپورٹ کنٹرول روم میں الارم بج اٹھا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لینے پر تیندوے کے گشت کرنے کا منظرنظرآیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام وہاں پہنچ گئے اورایرپورٹ کے قریب تیندوے کو پکڑنے کیلئے انتظامات کئے گئے۔