وزیر اعظم نریندر مودی پچھلے 10 سالوں میں اپنے وعدے پورا کرنے میں ناکام رہے : تیجسوی

1251tejeswi

بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پر ساد یادو نے آج الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ دس سال میں ملک کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ اس لوک سبھا انتخابات کے لئے انڈیا اتحاد کے امیدوار کے حق میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی نے بہار اور ملک کے عوام سے کئی بڑے وعدے کیے تھے-