ٹی وی سیریل انوپما کی اداکارہ روپالی گنگولی بی جے پی میں شامل

سیریل انوپما سے مشہور ہونے والی روپالی گنگولی آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ روپالی گنگولی نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی ووٹ دیں اور اپنے بچوں سے بھی ووٹ کروائیں ورنہ سوشل میڈیا پر غصہ نکالنے سے کچھ نہیں بدلنے والا ہے- پارٹی میں شامل ہونے کے بعد روپالی اور ایمے جوشی نے چہارشنبہ کو پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ نڈا نے ان دونوں کا بی جے پی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔
