امیت شاہ نے بھری محفل میں تمیلی سائی کو ڈانٹ دیا، وائرل ویڈیو پر سابق گورنر کی وضاحت؟

بی جے پی لیڈر تمیلی سائی سوندرراجن نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے ان سے کہا ہے کہ وہ "سیاسی اور حلقہ کا کام پوری شدت سے کریں”۔ درحقیقت، حال ہی میں امیت شاہ اور تمیلی سائی کے درمیان بات چیت کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ یہ ویڈیو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کے طور پر ٹی ڈی پی لیڈر چندرا بابو نائیڈو کی حلف برداری کی تقریب کا ہے۔ جس میں وزیر داخلہ امیت شاہ کو انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے سوندرراجن سے سخت الفاظ میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جمعرات کی شام ایکس پر ایک پوسٹ میں، تلنگانہ کے سابق گورنر سوندرراجن نے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد پہلی بار امیت شاہ سے ملے اور دونوں نے پولنگ کے بعد کی چیزوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کل جب میں نے 2024 کے انتخابات کے بعد پہلی بار آندھرا پردیش میں ہمارے وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے ملاقات کی تو انہوں نے مجھے پولنگ کے بعد کی کارروائی اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں پوچھنے کے لیے فون کیا۔تمیلی سائی سوندراراجن نے کہا کہ میں سب کچھ تفصیل بتارہی تھی، لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے وزیر داخلہ امیت شاہ نے مجھے انتہائی فکرمندی کے ساتھ سیاسی اور انتخابی کام کرنے کا مشورہ دیا، یہ میرا بیان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کیلئے ہے۔ جنوبی چینائی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا، لیکن ڈی ایم کے کے تمیزھاچی تھنگاپانڈیان سے ہار گئے۔ ٹاملناڈو بی جے پی میں پارٹی کے اندر اختلافات کی افواہوں کے پیش نظر ان کا یہ تبصرہ بہت اہم ہے۔ چہارشنبہ کو چینائی واپسی پر، سوندرراجن سے جب نامہ نگاروں نے پارٹی کے اندر اختلافات کے دعووں اور شاہ کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ ویڈیووائرل ہوئی لوگوں کے تبصرے سامنے آنےلگے۔ بعض لوگ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ بی جے پی میں گورنر کے عہدہ پر رہنے والے شخص کی بھی عزت نہیں ہے۔ بھری محفل میں امیت شاہ کی تمیلی سائی سے اس انداز میں گفتگو کرنا ٹھیک نہیں تھا۔
