کرایہ کی عدم ادائیگی، مالک مکان نے تحصیلدار کے دفتر کو مقفل کردیا

TAHSILDAR-OFFICE-LOCK

کرایہ کی رقم ادانہ کرنے پر مالک مکان نے تحصیلدار کے دفتر کو مقفل کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے نظام پیٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند ماہ سے کرایہ کی رقم ادانہیں کی جارہی تھی۔ مالک مکان نے کہاکہ اس مسئلہ کو اعلی عہدیداروں کے علم میں قبل ازیں لایاگیا تاہم انہوں نے اس معاملہ کو نظرانداز کردیاجس کے نتیجہ میں وہ عمارت کو مقفل کرنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔