وزیر اعظم نے سری نگر میں طلبا کے ساتھ سلفیاں لیں

MODI-KASHMIR-STUDENTS-SELFI

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں یوگا کے دسویں عالمی دن کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کے ساتھ سلفیاں لیں ۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ’سری نگر میں ما بعد یوگا سلفیاں، یہاں جھیل ڈل کا مثالی ارتعاش وزیر اعظم نے اپنے ایکس پیج پر طلبا کے ساتھ کچھ سلفیاں شیئر بھی کیں۔ انہوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سری نگر میں صبح کو ہوئی بارشوں کی وجہ سے سویٹر بھی لگا رکھا تھا اور اعتراف کیا کہ یہاں بارشوں سے سردی پیدا ہوجاتی ہے لیکن اس سے یہاں کے مقامی لوگوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا ہے۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کی صبح بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ سلفیوں میں وزیر اعظم کے ساتھ سفید لباس میں ملبوس بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہوئی دیکھی گئیں اور وہ انتہائی خوش نظر آ ئے اور کچھ خوشی میں اپنے ہاتھ بھی بلند کر رہے تھے۔ بتادیں کہ قبل ازیں وزیر اعظم نے ایس کے آئی سی سی کے اندر دسویں عالمی یوگا ڈے کی تقریب کی قیادت کی جس کا موضوع ’اپنے آپ اور سماج کے لئے یوگا‘ تھا۔