آندھراپردیش کے سابق وزیر ڈی سرینواس کو مرکزی وزیر کشن ریڈی کا خراج

KISHAN-REDDY-D-SRIVNAS

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر ڈی سرینواس کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ڈی سرینواس کے ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ انہیں آنجہانی لیڈر کے ساتھ اسمبلی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ڈی سرینواس، پارٹیوں سے قطع نظر تمام کے قریب تھے۔انہوں نے ہمیشہ کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہیے۔انہوں نے 2004 میں پی سی سی صدر کی حیثیت سے کانگریس کو اقتدار میں لایا۔انہوں نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے میں اہم کردارادا کیاتھا۔