پونے: آبشار میں چھلانگ لگانے والا نوجوان ہلاک

PIMPRI-YOUTH-WATERFAL

اتوار کو لوناوالا میں بھوشی ڈیم کے پیچھے ایک آبشار میں تفریح کے دوران ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بہہ گئے یہ واقعہ ہوا ہی تھا کہ ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان، جو ویک اینڈ پر تمہنی گھاٹ پر پکنک منا رہا تھا، آبشار میں بہہ گیا اور اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کا ایک ویڈیو کلپ اب منظر عام پر آیا ہے۔ نوجوان کی شناخت سوپنل دھاوڑے کے طور پر کی گئی ہے جو پمپری چنچواڑ کا رہنے والا تھا۔ سوپنل نے ہفتہ (29 جون) کو اپنے جم کے 32 لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ تمہنی گھاٹ کا دورہ کیا تھا۔سوپنیل پانی میں چھلانگ لگانے کے بعد پانی کے تیز بہاؤ میں لاپتہ ہوگیا۔ ویڈیو کلپ میں اسے آبشار میں چھلانگ لگاتے اور پھر پانی میں ہہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ سوشیل میڈیا ریل بنانے کے لئے اسٹنٹ کرتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔ سوپنل کو پانی کی طاقت کا اندازہ نہیں ہوا۔ پانی کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ کنارے تک نہیں پہنچ سکا۔ تمہنی گھاٹ میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش منگاؤں میں ملی۔