ایک چوہے نے بزدل اسرائیلی فوجیوں میں بھگدڑ مچادی(ویڈیو وائرل)

ISRAEL-ARMY

فلسطین کے محصور علاقہ غزہ میں بربریت کے بد ترین مظاہرے کرنے والی اسرائیلی فوج کی بزدلی پر مبنی ایک شرمناک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے اسرائیلی فوجیوں کی بزدلی کو طشت از بام کر دیا ہے، یہ ویڈیو غزہ کی ایک عمارت کی ہے جس میں حماس کے جانبازوں کے خلاف اسرائیلی فوجی چھاپا مار کارروائی کر رہے تھے۔ لیکن ایک چوہے نے وہ کر دکھایا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ہزاروں فلسطینیوں کو نہایت بے دردی سے قتل کرنے والے اسرائیلی فوجی محض ایک چوہا اوپر سے گرنے پر ایسے سر پٹ بھاگے کہ نئی شرمناک داستان رقم ہو گئی۔ صہیونی فوجی غزہ میں ایک عمارت میں جیسے ہی داخل ہوئے، اوپر جانے والی سیڑھیوں پر پہنچ کر وہ ابھی اوپر جانے کے لیے قدم اٹھا ہی رہے تھے کہ اچانک چھت سے ایک چوہا نیچے آ گرا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہا گرتے ہی سب فوجیوں کے اوسان اس طرح خطا ہو گئے، جیسے حماس کے سپاہیوں نے کوئی ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا ہو، صرف یہی نہیں، آؤ دیکھا نہ تاؤ، اسرائیلی فوجی ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے۔