ڈاکٹر پیزیشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد : نریندر مودی

Iran

وزیر اعظم نریندر مودی نے مسعود پیزیشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہندوستان-ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا-’’ڈاکٹر پیزیشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہمارے لوگوں اور خطے کے فائدے کے لیے ہمارے گرمجوشی اور طویل مدتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ہے‘‘۔ایران سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند صدارتی امیدوار مسعودپیزیشکیان نے بنیاد پرست سعید جلیلی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر پیزیشکیان کو 53.3 فیصد ووٹ ملے۔