بیئرکی بوتلیں ملنے پر طالبات نے پرنسپل کے کمرہ کو تالا ڈال دیا

RESIDENTIAL-SCHOOL-PRINCIPA

تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ کے بالامیلاعلاقہ میں تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریزیڈنشل ڈگری کالج فارویمن میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں طالبات کو مبینہ طور پر پرنسپل کے کمرے میں بیئر کی بوتلیں ملی جس کے بعد کمرے کو تالا لگا دیاگیا۔ طالبات کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ سوشل ویلفیئر ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی نے ابتدائی جانچ کی بنیاد پر پرنسپل کا تبادلہ کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد طالبات نے کالج کے احاطہ میں پرنسپل کو ہٹانے اور اسسٹنٹ کیئر ٹیکر کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبات نے الزام لگایا کہ ان کے پرنسپل اور اسسٹنٹ کیئر ٹیکر رات دیر گئے شراب پی رہے تھے اور اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی برت رہے تھے۔طالبات نے الزام لگایا کہ شراب پینے کے بعد پرنسپل دیگر عملے کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں کر رہا ہے۔