راج شیکھر ریڈی کے یوم پیدائش پر راہول گاندھی کا خراج

YSR-RAHUL

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کی یوم پیدائش پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیام میں راج شیکھرریڈی کو حقیقی عوامی لیڈرقراردیااور کہا کہ وہ اے پی کے عوام میں یقین رکھتے تھے اور ان کیلئے وہ زندگی گذارتے تھے۔ راہل گاندھی نے راج شیکھرریڈی کی موت کو المیہ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اگروائی ایس راج شیکھرریڈی بقید حیات ہوتے تو آندھراپردیش کی صورتحال الگ ہوتی اوروہ آج کی طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرتا۔ ان کی وراثت کو شرمیلا آگے بڑھارہی ہیں کیونکہ ان میں اے پی کے عوام کیلئے وہی جذبہ،محبت اوراخوت ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ راج شیکھرریڈی سے انہوں نے شخصی طورپر کئی چیزیں سیکھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راج شیکھرریڈی کی یاترا، ان کی بھارت جوڑویاترا کے لئے ایک جذبہ رہی۔