منشیات کو فروغ دینے پر پبس،بارس اور کلبس کیخلاف کارروائی، ڈی جی پی تلنگانہ کا انتباہ

TSDGP-1-780x470

تلنگانہ کے ڈی جی پی روی گپتا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات، گانجہ کے استعمال کو پبس، بارس اور کلبس میں کسی بھی قسم سے فروغ دینے والوں کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جائیدادکوضبط کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والوں،اس کا استعمال کرنے والوں کو جیل بھیجاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اورمحکمہ پولیس سخت قوانین نافذکرتے ہوئے منشیات کے استعمال اور سپلائی کرنے والوں کو روکنے کیلئے پابند عہد ہے۔ ہماری پہلی ترجیح منشیات کی لعنت کو آہنی پنجہ سے نمٹنا ہے۔