پتنجلی کے 14 پراڈکٹس کی فروخت بند

SUPREME-COURT-PATANJALI

پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ نے منگل کے دن سپریم کورٹ کوبتایا کہ اس نے ان 14 پراڈکٹس کی فروخت روک دی ہے جنہیں بتانے کا لائسنس‘ اتراکھنڈ اسٹیٹ لائنسنگ اتھاریٹی نے اپریل میں معطل کردیا۔ کمپنی نے جسٹس ہماکوہلی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ سے کہاکہ اس نے 5606 فرنچائز اسٹورسے کہا کہ وہ یہ پراڈکٹس ہٹادیں۔ میڈیا پلیٹ فارمس سے بھی کہاگیا کہ ان 14 پراڈکٹس کے اشتہارات روک دیئے جائیں۔ بنچ نے پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ کو ہدایت دی کہ وہ اندرون 2 ہفتے حلفنامہ داخل کرکے بتائے کہ آیاسوشل میڈیا نے بھی اشتہارات ہٹالینے کی بات مان لی۔ بنچ نے معاملہ کی مزید سماعت 30جولائی کو مقررکی۔