نقلی پستول سے لوگوں کو لوٹنے والے تین نوجوان گرفتار

NIRMAL-POLICE

نقلی پستول سے لوگوں کو دھمکاتے ہوئے رقم لوٹنے اور سوشیل میڈیا کیلئے ریلیس بنانے والے تین نوجوانوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ یہ گرفتاری تلنگانہ کے ضلع نرمل میں عمل میں آئی ہے۔ یہ نوجوان راتوں کو تنہا جانے والے افراد کو یہ نقلی پستول دکھاکرلوٹ لیاکرتے تھے اور چوری کی وارداتیں بھی انجام دیتے تھے۔ اس بات کی شکایت پرپولیس نے ان تین نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔