تلنگانہ: گرلز ہاسٹل کی عمارت کے ایک روم کے سلاب کا پلاسٹر گرگیا

WALL-PLASTER-COLLAPSED

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں کاکتیہ یونیورسٹی کے پوتنا گرلز ہاسٹل کی عمارت کے ایک روم کے سلاب کا پلاسٹر گرگیا اس وقت کمرہ میں کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے بڑاحادثہ ٹل گیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی طالبات میں تشویش کی لہردوڑگئی۔ یہ سلاب کا پلاسٹرکل شب گرپڑاجس کے نتیجہ میں روم میں رکھا سامان بکھرگیا۔انہوں نے اس واقعہ پر ہاسٹل کے ذمہ داروں پر شدید برہمی کااظہار کیاجس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ان طالبات کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پنکھا گرنے سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی تھی۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی طلبہ یونین کے لیڈراورکارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے جنہوں نے نعرے بازی شرو ع کردی۔