سل فون پر بات کرتے ہوئے سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی ٹکر۔ نوجوان ہلاک

ACCIDENT22

سل فون پر بات کرتے ہوئے سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے میڑچل۔پوچارم آئی ٹی کاریڈار کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو ٹریفک جنکشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔ اس وائرل ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک نوجوان اپنے سل فون میں دیکھتے ہوئے سڑک عبور کررہاتھا کہ اچانک ایک کار نے اس کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ اچھل کرگرپڑا اوراس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد کار وہاں سے چلی گئی۔مہلوک شخص کی شناخت گری کے طورپر کی گئی ہے۔