الیکٹورل بانڈس اسکیم، سپریم کورٹ میں 22جولائی کو سماعت

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ الیکٹورل بانڈس اسکیم کی عدالت کے زیر نگرانی تحقیقات کرانے کے لئے داخل درخواست ِ مفاد عامہ (پی آئی ایل) کی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے وکیل پرشانت بھوشن کی بات کا نوٹ لیا اور کہا کہ دو غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کامن کاز اور سنٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (سی پی آئی ایل) کی داخل کردہ پی آئی ایل کی سماعت پیر کو ہوگی۔ بنچ نے کہا کہ ایسی ہی ایک اور درخواست کی لسٹنگ جمعہ کے لئے ہوئی تھی، لیکن اُس کی بھی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی دستوری بنچ نے 15فروری کو الیکٹورل بانڈس اسکیم ردکردی تھی۔ بی جے پی حکومت نے گمنام سیاسی فنڈنگ کے لئے یہ اسکیم شروع کی تھی۔
