اسرائیلی وزیر کا مسجداقصیٰ پر دھاوا

ISRAEL-MINISTER-AL-AQSA-MOS

حماس نے آج صبح انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔ گروپ نے کہا کہ وزیر کا یہ اقدام ایک "خطرناک اضافہ” ہے اور تنظیم نے اسلامی تعاون کی تنظیم اور عرب لیگ سے مقدس مقام کی "ان نظامی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام” کرنے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی اسلامک جہاد نے بین گویر کے اقدام کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیدتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ مقدس مقام کی خلاف ورزیوں کو روکیں۔ فلسطین اسلامک جہاد نے کہا کہ اسرائیلی وزیر نے مسجداقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا ہے اسرائیلی وزیر کا اقدام یہودیوں کے کنٹرول کو بڑھانےکی کوشش ہے، اسرائیلی جرائم پراسلامی اورعرب ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ پاپولر فرنٹ فاردی لبریشن آف فلسطین نے بھی اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔