تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن،عہدیدارارکان کے سوالات کے معلومات کے مطابق جواب بھیجیں:چیف سکریٹری

CHIEF-SECRATERY-SHANTI-KUMA

تلنگانہ اسمبلی کے منگل سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کے سلسلہ میں ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مکمل معلومات کے ساتھ جوابات بھیجیں۔ چیف سکریٹری نے سکریٹریٹ میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے کہاکہ سینئر عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ بجٹ سیشن کے موقع پر حاضررہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ خلا کی کوئی کمی نہ ہونے پائے۔ اسپیشل چیف سکریٹری برائے فائنانس رادھاکرشناراو نے کہاکہ سالانہ بجٹ اس ماہ کی 25تاریخ کو پیش کیاجائے گا۔آنے والے دنوں میں مختلف محکمہ جات کے مطالبات زرپر مباحث ہوں گے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مطالبات زر کے نوٹس پیشگی طورپر تیارکریں تاکہ ارکان اسمبلی کو اس کامطالعہ کرنے کا کافی وقت مل سکے اور وہ مباحث کیلئے مسائل کو اٹھاسکیں۔