حیدرآباد کے ایک شخص نے بیوی اور 10 ماہ کی لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

SON-SUICIDE-780x470

شہر حیدرآباد میں اتوار کی صبح ایک شخص نے اپنی بیوی اور 10 ماہ کی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق، گنیش اپنی بیوی سوپنا اور اپنے تین بچوں کے ساتھ بوئن پلی میں رہتا ہے۔ گنیش، جو آٹورکشا ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، بار بار اپنی بیوی کے کردارپر شبہ کرتے ہوئے اس سے جھگڑا کیاکرتاتھا۔ آج صبح گنیش نے اپنی بیوی سوپنا اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نکشترا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے بیگم پیٹ کے قریب چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔