پداواگوپراجکٹ کے کام جنگی خطوط پر مکمل کرنے وزیر ناگیشورراؤ کی ہدایت

T-NAGESHWAR-RAO

تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے اشواراوپیٹ منڈل میں پداواگوپراجکٹ کا معائنہ کیا جسے حال ہی میں شدید بارشوں سے نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے حکام سے اس پراجکٹ کو ہوئے نقصان کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے انجینئرز کے ساتھ جنگی بنیادوں پر مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ آیاکٹ کے کسانوں نے وزیرموصوف سے ملاقات کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پراجکٹ کے ذمہ داروں کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ پراجکٹ خطرے میں ہے۔ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کی فصلیں ضائع ہو گئی ہیں۔وزیرموصوف نے انہیں یقین دلایا کہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔