حیدرآباد سے دہلی جانے والی فلائٹ کی روانگی میں تاخیر، مسافرین اسٹاف سے الجھ پڑے

AIROPLANE-780x470

حیدرآباد سے دہلی جانے والے طیارہ کی روانگی میں ہوئی تاخیر پر مسافرین نے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر احتجاج کیا اور ایرلائنس کے عہدیداروں سے الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح 5 بجے دہلی جانے والی پرواز میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے مسافرین کو انتظارکرناپڑا۔ مسافرین نے ایرلائن کے اسٹاف سے بحث وتکرارشروع کردی۔ انہوں نے کہاکہ پیشگی طورپرتاخیر سے روانگی کی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دہلی جانے کے لیے متبادل پرواز کا انتظام کیا جائے۔ وہاں موجود سی آئی ایس ایف کے ملازمین نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مسافروں کے جذبات کوسردکیا۔