جج نے عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت سے خود کو علیحدہ کرلیا

DH-Judge

جسٹس امیت شرما نے پیر کے دن جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی یو اے پی اے کیس میں درخواست ِ ضمانت کی سماعت سے خود کو علیحدہ کرلیا۔ معاملہ کی لیسٹنگ جسٹس شرما اور جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ کی ڈویژن بنچ پر ہوئی تھی۔ جسٹس سنگھ نے کہا کہ اب یہ معاملہ دوسری بنچ پر جائے گا اور 24جولائی کو سماعت ہوگی۔