چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی تارک راماراو کو سالگرہ کی مبارکباد

345897-ktr-vs-revanth

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی آر ایس رکن اسمبلی تارک راما راؤ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ چیف منسٹر آفس کے آفیشل ٹیوٹر پر ایک پوسٹ جاری کیا گیا جس میں ریونت ریڈی اور تارک راماراو کی تصویر شامل ہیں اس پوسٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے لکھا کہ ہر وقت عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہوئے ریاست کی ترقی کے لئے کام کرنے بھگوان انھیں اچھی صحت اور لمبی عمر عطا کرے ۔ جس پر تارک راماراو نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اسی دوران بی آر ایس لیڈر ہریش راؤ اور دیگر قائدین نے بھی تارک راماراو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی لمبی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریاست کے کئی مقامات سے بھی بی آر ایس کے قائدین اور کارکنوں نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی.