تلنگانہ: مندرسے ہنڈی کی چوری، واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید

THEFT2

مندرسے ہنڈی کی چوری کرلی گئی ہے جس میں بھکت رقم ڈالتے ہیں۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے نندی گاماگاوں کی دُرگادیوی مندر میں 24جولائی کو یہ واردات پیش آئی۔ بعض چوردوبائیکس پر مندرپہنچے اوررات دیرگئے انہوں نے مندرکے اندرداخل ہوکریہ چوری کی۔ مندر کے ذمہ داروں نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے مندرمیں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیااوراس بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔