اسمبلی میں اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی پیشکش ٹھکرادی

AKBER-OWAISI-REVANTH-REDDY

تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی طرف سے دی گئی پیشکش ٹھکرادی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اسمبلی میں کہا کہ اکبر اویسی کانگریس کا بی فارم لے لیں، وہ اُنہیں کوڑنگل سے کامیاب کروا کے تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر بنادیں گے اکبر اویسی نے اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے کی گئی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک مجلس میں ہی رہیں گے۔ اکبر اویسی نے کہا کہ تلنگانہ میں آر ٹی سی مفت سفر اچھا ہے لیکن کانگریس آٹو ورکرس سے کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کرے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اکبر اویسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی بار کوڑنگل سے مقابلہ کریں اُنہیں کامیاب کروانے کی ذمہ داری میری، میں آپ کو تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر نامزد کردوں گا۔ چیف منسٹر نے یقین دہانے کرائی کہ وہ پرانے شہر کو ترقی دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اگلی بار اسمبلی انتخابات کے دوران میٹرو ٹرین میں چندرائن گٹہ آئیں گے اور کانگریس پارٹی کیلئے ووٹ مانگیں گے۔ اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔