شمس آباد ایرپورٹ پر جوتے اوربیگ میں چھپا کرلایاگیا سونا ضبط

GOLD-780x470

بیگ میں چھپا کر لائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایک مسافر کے پاس سے ڈی آرآئی اورایچ زیڈیو کی ٹیم نے ضبط کرلیا۔ ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔یہ مسافر دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔عہدیداروں نے ایرپورٹ کے انٹرنیشنل اریوئیل ہال کے دروازے کے قریب اس کو پکڑا۔ اس سے پوچھ گچھ اوراس کے جوتے و بیگ میں یہ سونا بیٹری کی شکل میں چھپا کررکھاہواپایاگیا۔اس کے پاس ایک زرد دھاتی چین بھی پائی گئی۔ ضبط شدہ 1390.850گرام سونے کی مالیت 1,00,06,909روپئے بتائی گئی ہے۔اس مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔