کویتا کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ کی ای ڈی اور سی بی آئی کو نوٹس

KAVITHA-SUPREME-COURT

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں دہلی کی تہاڑجیل میں محروس بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ای ڈی اورسی بی آئی کو نوٹس جاری کی ہے۔ عدالت عظمی نے رشوت خوری اورمنی لانڈرنگ معاملات میں ضمانت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کے انکار پران فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے کویتا کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی سماعت کی۔ ملک کی اعلی عدالت نے اس معاملہ کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی۔جسٹس بی آرگووائی اورجسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے 46سالہ کویتا کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی جن کے وکیل مُکل روہتگی نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ کویتا نے پہلے ہی جیل میں 5ماہ گذارلئے ہیں۔