لیڈی ڈاکٹر کے بعد ایک اور نرس کی عصمت ریزی کے بعد قتل، لاش برآمد

RAPE-CASE-780x470

لیڈی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل کے بعد ایک نرس کی تشدد زدہ لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی جسے عصمت ریزی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتراکھنڈ کے علاقہ رُدرا پور میں پیش آیا۔ نرس 30 جولائی کو اسپتال ملازمت کیلئے گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی۔ بہن نے اگلے ہی دن پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ نرس کی تلاش کے دوران اس کی لاش اترپردیش کے ضلع بلاس پور سے مل گئی۔ پوسٹ مارٹم میں نرس کے ساتھ جنسی زیادتی اور گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نرس کا مسلسل پیچھا کرتے ایک شخص کو دیکھا گیا تاہم جب پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی تو وہ فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے راجستھان کے شہر جودھ پور سے ایک جوڑے کو حراست میں لیا۔پولیس کو یقین ہے کہ گرفتار ملزم دھرمیندر اور اس کی بیوی کی مدد سے وہ مفرور ملزم تک پہنچ جائیں گے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے میڈیکل کالج کے سیمینار روم سے 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش ملی تھی جس کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد کولکتہ کے ڈاکٹرز ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔