تلنگانہ کے بودھن ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی زبردست ہلچل۔ حملے میں 11افراد کے علاوہ حاملہ خاتون بھی زخمی

IMG-20240821-WA0018-1024x1024

بودھن شہر میں کتوں کی پریشانی دن بہ دن بڑھ رہی ہیں کتوں کے حملہ میں حاملہ خاتون اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری علاج کے لے بودھن ضلعی سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ایک مقام پر کتوں نے حملے معصوم لڑکے کو بچانے کی کوشش کرنے والے چار افراد پر بھی آوارہ کتوں نے حملہ کرِکے زخمی کردیا تمام زخمی افراد کے دوستوں و رشتہ داروں نے سرکاری دواخانہ بودھن پہنچکر احتجاج منظم کیا اور بودھن تامہاراشڑ را جانے والی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج منظم کیاجس پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا اس بات کی اطلاع محکمہ پولیس کو ملی ایس آئی سرکل انسپکٹر ویرایا نے احتجاجی کو منتشر کرنے کی کوشش کی اس دوران بعض کو محکمہ پولیس نے حراست میں لے لیا بودھن پولیس نے ان افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ٹریفک نظام درہم برہم ہونے پر وہاں سے گزر نے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا