فلسطینیوں پر مظالم امریکہ میں احتجاج

20240822_110345-780x470

اسرائیل کی جانب سے معصوم اور بے قصور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج کیا جارہا ہے بین القوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ کے باہر احتجاج کیا گیا جہاں پولیس نے 55 احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری حملوں کے نتیجہ میں ابھی تک 41 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔