حیدرآبادی‌خواتین کے نام سٹی پولیس کا پیغام

20240823_103218-780x470

حیدرآباد سٹی پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین کے لئے شہر میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات کو افواہ قرار دیا۔ حیدرآباد پولیس کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان پولیس کو کال کریں تو خواتین کو مفت میں گھر پر چھوڑ دیا جائے گا۔اس جھوٹے پیغام میں کلھا گیا ہے کہ 1091 پر کال کرنے پر پولیس کی گاڑی آئے گی اور آپ کو لے جائے گی۔ حیدرآباد پولیس نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو رات کے اوقات میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کے نام پر جو پیغام پھیلایا جا رہا ہے وہ جھوٹا پروپیگنڈہ ہے خواتین اس پر یقین نہ کریں۔