خواتین کے خلاف ریمارکس، تلنگانہ کے سابق وزیر کی معذرت

KTR-4

 تلنگانہ خواتین کمیشن کی سربراہ این شاردا نے کہا ہے کہ بی آر ایس کے کار گذار صدر تارک راما راو نے خواتین پر کئے گئے ریمارکس پر افسوس اور معذرت کااظہار کیا۔ اپنے بیان میں شاردا نے کہا کہ تلنگانہ خواتین کمیشن جو خواتین کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہے، نے آر ٹی بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کے بارے میں کے ٹی آر کے قابل اعتراض ریمارکس کے رد عمل کے طور پر انہیں سمن جاری کیا تھا، کمیشن کی کارروائی کے دوران تارک راما راو نے افسوس کااظہار کیا اور اپنے ریمارکس پر رسمی طور پر معذرت خواہی کی۔ کمیشن ان کی معذرت کو قبول کرتے ہوئے تارک راما راو کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے ریمارکس کرنے سے باز رہیں۔