ملک کی 15 ریاستوں میں 12000 ہیکٹر میں 17 لاکھ سے زیادہ آئل پام کے پودے لگائے گئے

n6299642451725745024347ad7e6f331f717edbb42f40d14d75ae33ff5567336b4c11bf37a0edc2cf5929ed

میگا پام آئل پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ملک کی 15 ریاستوں میں 12,000 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر 17 لاکھ سے زیادہ آئل پام کے پودے لگائے گئے جس سے 10,000 سے زیادہ کسان مستفید ہوئے۔ 15 جولائی 2024 کو شروع کی گئی اس مہم نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے جس میں حکومت ہند، ریاستی حکومتوں اور پام آئل پروسیسنگ کمپنیوں کی ملک میں پام آئل کی کاشت کو وسعت دینے کی اجتماعی کوششوں کو ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود نے آج جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق یہ مہم 15 ستمبر 2024 تک چلے گی۔ اس میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ، گودریج ایگرویٹ سمیت کئی ریاستوں سے پرجوش شرکت دیکھی گئی ہے۔ اہم پام آئل پروسیسنگ کمپنیوں جیسے کہ 3F پام آئل لمیٹڈ کے تعاون سے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ منظم، اس پہل میں کئی بیداری ورکشاپس، درخت لگانے کی مہم اور پروموشنل پروگرام شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں نے کامیابی کے ساتھ بیداری پیدا کی ہے اور کاشتکار برادری کو مشغول کیا ہے۔ اس مشن کو سرکردہ معززین اور سیاسی رہنماو¿ں کی موجودگی سے مزید تعاون حاصل ہوا ہے جنہوں نے اسے اہمیت دی ہے۔ او پی کا مقصد پام آئل کی کاشت کو وسعت دینا اور خام پام آئل (سی پی او) کی پیداوار کو فروغ دینا ہے جس میں قابل عمل قیمت کی حمایت سمیت پام آئل سیکٹر کی ترقی کے لیے ویلیو چین ایکو سسٹم قائم کرنا ہے۔ میگا پام آئل پلانٹیشن ڈرائیو خوردنی تیل میں خود کفالت حاصل کرنے، درآمدی انحصار کو کم کرنے اور ہندوستانی کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے اس جامع حکمت عملی کا ایک کلیدی جزو ہے۔