امریکہ میں راہول گاندھی سے ملاقات اور مسلم مسائل پر نمائندگی

n630379947172599932943069c56c28290aec4e9a84dbcb0b94eecdd6e366068cf5b7dfbbc267f1786d0ba7

شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم عبداللہ کوثر نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے امریکہ کے دورے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی انڈین اؤرسیس کانگریس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں عبداللہ کوثر نے راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں مبار کباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کے مسلمانوں کو حکومت میں مناسب نمائندگی فراہم کرنے اور وقف ترمیم بل کی مخالفت پر مبارکباد پیش کی ۔راہل گاندھی نے عبداللہ کوثر کی نمائندگی پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی نے ہند امریکہ کی جی ڈی پی کے بارے میں تفصیلی طور پر بیان بھی کیا، تعلقات میں بہتری دیگر مسائل پر تبادل خیال بھی کیا اس موقع پر انڈین اؤرسیس کانگریس کے صدر سیم پٹا روڈا کے علاوہ دیگر ہندوستانی بھی موجود تھے۔