ڈاکٹر سواتی وجے کلکرنی کو الجزائر میں ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا

وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سواتی وجے کلکرنی کو الجزائر میں ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سواتی وجے کلکرنی، جو 1995 بیچ کی انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) افسر ہیں، کو عوامی جمہوری جمہوریہ الجزائر میں ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جلد ہی چارج سنبھال لیں گی۔
