سنسنی خیز! نئی نویلی دلہن نے سسرال میں پہلی مرتبہ بنایا کھانا، اب کھاکر پچھتا رہے ہیں سبھی لوگ، جانئے کیوں؟

n6308611791726307080559e2d20d3b28d700a582c062a570d3925ee359e3d88894cfe143d326a547336626

راجستھان کے ضلع بوندی ضلع میں نئی نویلی دلہن نے کچھ ایسا کردیا کہ سبھی کے ہوش اڑ گئے ۔ اس دلہن نے سسرال پہنچنے کے بعد پہلی بار کچن میں کھانا پکایا لیکن سسرال والوں کے لیے یہ کھانا کافی مہنگا ثابت ہوگیا۔ اب سارے سسرال والے وہ کھانا کھا کر پچھتا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس نئی نویلی دلہن نے اپنے سسرال والوں کو نشہ آور چیز کھلادی اور گھر سے فرار ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ منجو بائی نے جمعرات کی رات دھرگھڑی گاؤں میں اپنے سسرال کے لیے کھانا پکایا اور اس میں کچھ ملادیا، جسے کھانے کے بعد گھر کے سبھی لوگ بے ہوش ہو گئے اور پھر وہ فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے رشتہ داروں نے انہیں گھر کے اندر بے ہوش پایا، جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ان میں ایک چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ یادو نے بتایا کہ سسرال والوں کے بے ہوش ہونے کے بعد منجو بائی وہاں کھڑی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر سے فرار ہوگئی۔ دبلانہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مہیندر یادو نے بتایا کہ 24 سالہ درگا شنکر گرجر کی شادی منجو بائی سے 23 اگست کو ‘ناتا پرتھا’ کے تحت ہوئی تھی۔ ‘ناتا پرتھا’ کے تحت راجستھان کے کچھ حصوں اور مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور گجرات کے ملحقہ علاقوں میں کچھ برادریوں میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر اسٹامپ پیپر پر یا دوسری طریقہ سے شادی کے نام پر ‘بیچ’ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔