چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تصنیف کی رسم اجرائی _ پارلیمنٹ میں پچھڑے طبقات اور اقلیتوں کے مسائل پر آواز اٹھانے والے بیرسٹر اویسی تلنگانہ کے واحد ایم پی

n6309401881726350186412a65e75b0dc43818b04aec714bf796e35738cbbdc9650381d13832d61b70e9e8d

چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تصنیف کردہ کتاب "Prophet for the World” کی رسم اجرائی انجام دی۔ پروگرام میں صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی، مشیر حکومت برائے بہبود اقلیت جناب محمد علی شبیر، صدر ٹی جی ایم آر ای آئی ایس اور اسلامی اسکالر مولانا مفتی عمر عابدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے 17 ارکان پارلیمنٹ میں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جو پچھڑے طبقات اور اقلیتوں کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہیں ریونت ریڈی نے کہا کہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تصنیف کو ہر کسی کو پڑھنے کی ضرورت ہے