تلنگانہ میں دو مسلم نوجوانوں نے خریدے گنیش کے لڈو

n63111555517264864042989af4046ed0b6a24d0afefa6b400d5e4d14387d7a554ce65cebb98a35051dacf3

تلنگانہ میں گنیش اتسو کے موقع پر اس سال بھی چند ایک مقامات سے مسلم نوجوانوں کی جانب سے گنیش کے لڈو کو ہراج میں خریدنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھدراچلم ضلع کے اشواپورم منڈل کے چاوٹی گوڑم گاوں میں بٹھائے گئے ایک گنیش کے لڈو کا اتوار کو ہراج ہوا۔ اس ہراج میں گاوں سے تعلق رکھنے والے شیخ افسر نے حصہ لیتے ہوئے 51ہزار روپئے میں گنیش کا لڈو خریدلیا۔ جس پر گاوں والوں نے شیخ افسر کی ستائش کی اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں ورنگل ضلع سے نرسم پیٹ منڈل کے موتوجی پیٹ کے محمدریاض نے گنیش کے لئے بنائے گئے 216کیلو بھاری لڈو کو ہراج میں خریدلیا جس پر گاوں والوں نے ریاض کو شال اوڑھاکر تہنیت پیش کی