ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہندو مسلم بھائی چارہ ناگزیر :راجناتھ سنگھ

n63200101217270161418996886f9b3a1dabe82f5a94ca8c96c7f8fda3636401b01f5a77763093b42fa03e0

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ ہندو مسلم میں تفرقہ ڈال کر ملک کا سر کھبی بھی اونچا نہیں ہوسکتا- انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے ماضی میں ہندو مسلم میں تفرقہ ڈال کر سرکاریں بنائی ہیں- ان باتوں کا اظہار وزیر دفاع نے راجوری میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ہندو مسلم ، سکھ اور عیسائی جو بھی بھارت میں رہتا ہے آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ ان کے مطابق بی جے پی نے ہمیشہ ملک کو جوڑنے کا کام کیا لیکن کانگریس نے اقتدار کی خاطر ہندو مسلم سماج میں نفاق ڈالا اور آج بھی اسی منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندو مسلم کے نام پر ملک کو بانٹ کر ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے ، سبھی کو ساتھ لے کر ہی ملک ترقی کے اہداف حاصل کرسکتا ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر پھوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ اقتدار کی خاطر یہ دونوں پارٹیاں کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ دفاعی وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے مسلم سماج اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو ساتھ لے کر ہم اس بار جموں وکشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے ماضی میں ہندو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے حکومت بنائی۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے باعث جموں وکشمیر میں 80 فیصد مسلم کیمونٹی کے لوگ مارے گئے ۔