ونیش کو سرعام معافی مانگنی چاہئے : دت

n6323265561727223287127b475fd636fdfa19831b6b501bac0a49c7868fdff49aa99cfb4d4e4fd93b28502

خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے سے محروم ہوئی، وہ فائنل میں پہنچی لیکن مقررہ حد سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے اسے نااہل قرار دے دیاگیا۔ اب اولمپکس میں ملک کے لیے برونز میڈل جیتنے والے پہلوان نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ پہلوان کوئی اور نہیں بلکہ یوگیشور دت ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ونیش پھوگاٹ کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ یوگیشور نے الزام لگایا کہ ونیش پھوگاٹ کو ان کی غلطی کی وجہ سے نااہل قراردیاگیا اور اب انہیں سب کے سامنے آکر معافی مانگنی چاہیے۔ ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے یوگیشور دت نے کہا کہ ونیش پھوگٹ کی اپنی سوچ ہے لیکن سچ جاننا ملک کے لیے ضروری ہے۔ یوگیشور دت نے الزام لگایا کہ ونیش نے ملک کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا ونیش پھوگاٹ کو سب کے سامنے آنا چاہیے اور اولمپک گیمز سے نکالے جانے پر ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے لیکن انہوں نے غلطی کا اعتراف کرنے کے بجائے ایک سازش رچی۔ وزیراعظم پر بھی الزامات لگائے ۔ ونیش نے ملک میں غلط ماحول پیداکیا۔ ایسا ماحول بنا جیسے ونیش کے ساتھ کچھ غلط ہوگیا ہو اوراگر میں ونیش کی جگہ ہوتا تو ملک سے معافی مانگتا۔