کاماریڈی اسکول میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے ضلع ایس پی سندھو کا اعلان

IMG-20240925-WA0531-780x470

تلنگانہ کے کاماریڈی کے جیوادان ہائی اسکول کے پی ای ٹی ٹیچر ناگاراجوکےخلاف بی ایم ایس اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا یہ بات ضلع ایس پی سندھو شرما نے آج کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ کہ 23 ستمبر کو ایک 6 سالہ یو کے جی میں زیر تعلیم بچی کے ساتھ اسی اسکول کا ٹیچر ناگاراجو کی جانب سے جنسی ذیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی اس کی جانچ کرائی جائے گی اور ملزم کو سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کل اسکول کے پاس ہوئی بھگدڑ کے دوران کاماریڈی سی آئی چندر شیکھر ریڈی کے بشمول 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ضلع ایس پی نے کہا کہ جن لوگوں نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اس لڑائی کو بھڑکا دیا ان کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو کوئی جسمانی چوٹ نہیں پہنچی، انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انہوں نے انتباہ بھی دیا