حیڈرا کے خوف سے خاتون کی خودکشی۔ کمشنر رنگناتھ کا رد عمل

n63280644217275023257911b7fdd3e6e645a6fd16751a3f186a8e18045a33438f0eeccdb7bedf0ffbc106a

شہر کے کرکٹ پلی علاقہ میں کل رات ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ الزام لگایا جا رہا تھا کہ حیڈرا کی جانب سے امکانی کاروائی کے خوف سے اس نے پھانسی لے لی ہے تاہم پولیس اور حیڈرا نے اس کی تردید کی۔ تفصیلات کے مطابق یاداوا نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون بوچماں نے کل رات یہ انتہائی اقدام کیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متوفیہ کو تین لڑکیاں ہیں اور انہوں نے اپنا مکان اپنی بیٹیوں کو دے دیا تھا، اس دوران خاتون کو یہ خوف ہو گیا تھا کہ حیڈرا کی جانب سے اس کے مکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اس نے کل پھانسی لے لی۔ اس واقعہ کے بعد کو کٹ پلی پولیس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے حیڈرا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد کمشنر حیڈرا رنگناتھ نے بھی رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کو کسی بھی طرح کی کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی ہے اور اس کا مکان جو اس نے اپنی بیٹیوں کے نام‌لکھ دیا تھا ایف ٹی ایل سے کافی دور ہے اور اس واقعہ کا حیڈرا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔